کورونا کے بعد کراٹے فائٹر اِن ایکشن، خواتین میں سیلف ڈیفنس کا رجحان بڑھ گیا

Published On 02 March,2021 03:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کے بعد کراٹے فائٹر اِن ایکشن ہو گئے، خواتین میں سیلف ڈیفنس کا رجحان بڑھ گیا، کک باکسنگ سے خود کو ایکٹیو رکھنے لگیں۔

ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں پاکستان کراٹے آرگنائزیشن کے مرد وخواتین فائٹر نے کم بیک کر لیا، کورونا جیسے موذی وائرس کو مات دینے والے انٹرنیشنل ریفری عطا حسین بٹ کی زیرنگرانی کراٹے ماسٹرز اِن ایکشن ہو گئے۔

خواتین کک باکسنگ میں تیزی اور مہارت سے سیلف ڈیفنس کو یقینی بنانے میں مصروف ہو گئیں، معروف کلب آرگنائزرز نے کورونا سے واپسی پر فائٹرز کی واپسی کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے بیلٹ پروموشن کا اہتمام کیا، شاندار پرفارمنسز کے بعد کامیاب مرد و خواتین فائٹرز کو بلیک، گرین، ییلو اور بلیو بیلٹس دی گئیں۔