عثمان خالد بٹ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

Published On 01 March,2021 09:21 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

عثمان خالد نے بتایا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے سکرین شاٹس بھیج رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب انڈسٹری کے سینئرز اور رشتہ دار آپ کو مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہے۔

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے کے ایک سین کی تصویر ہے جس میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

یاد رہے اداکار و سکرین رائٹرعثمان خالد بٹ کی دلہا بنے اداکارہ سدرہ نیازی کے ہمراہ ایک خوبصوت تصویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دونوں دلہا دلہن بنے پھولوں سے سجے سٹیج پر بیٹھے ہیں۔