لاہور: (ویب ڈیسک) ومبلڈن ٹینس کے چیمپئن اینڈی مرے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اوراپنی روز مرہ کی معمولات زندگی شیئر کرتے رہتے ہیں، کورونا وائرس کے باعث گھر میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے اینڈی مرے نے اہلیہ کے ساتھ میچ کھیلا اور دونوں نے مزید ٹینس کھلاڑیوں کو چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں روکی ہوئی ہے جس کے باعث متعدد عالمی پلیئرز اپنے گھروں میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ اس دوران متعدد کھلاڑیوں نے فراغت کے لمحات میں نئی سرگرمیاں ڈھوڈی ہوئی ہیں۔
چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے کو چیلنج کیا تھا اور پش اپس کے چیلنج کیے تھے، اس دوران متعدد کھلاڑیوں نے اس چیلنج کو پورا کیا اور آگے کھلاڑیوں کو چیلنج کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: قرنطینہ میں نواک جوکووچ فرائی پین سے ٹینس کھیلنے لگے، ویڈیو وائرل
اسی طرح سربین ٹینس سٹار بھی فراغت کے لمحات میں اپنے گھر میں اکتاہٹ کو دور کرنے کے لیے دلچسپ انداز میں ٹینس کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھر بیٹھے ٹینس سٹاراکتاہٹ دور کرنے کے لیے گھر کے ڈرائنگ روم میں فرائی پین کے ساتھ ٹینس کھیل رہے ہیں، یہ ویڈیو اس وقت سوشل پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے گھر میں اہلیہ کے ساتھ میچ کھیلا، اور میچ کھیلنے کے بعد دونوں میاں بیوی نے چیلنج دیگر ٹینس کھلاڑیوں کو دیدیا۔
A challenge to all tennis players and fans... The volley challenge. There was no bickering during the filming of the video , although I think the last volley was aimed at my head... I can t be the only one that wants to see Rog and Mirka hitting a few balls together... pic.twitter.com/c0lMnNuSSQ
— Andy Murray (@andy_murray) April 9, 2020
کورونا وائرس کے باعث ٹینس پلیئرز نے نئی مصروفیات ڈھونڈتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ میچ کے دوران کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اینڈی مرے کورونا وائرس کے باعث بھاری امداد بھی عطیہ کر چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔