ڈبلیو ٹی اے: کیرولین وزنائیکی نے پیٹرا کیویٹووا کو شکست دیدی

Last Updated On 23 October,2018 10:32 pm

سنگاپور: (دنیا نیوز) سنگاپور میں عالمی نمبر تین کیرولین وزنائیکی نے ڈبلیو ٹی اے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا کو شکست دے دی۔

ڈبلیو ٹی اے فائنل میں سنگا پور میں ٹاپ کلاس ٹینس اسٹاراِن ایکشن ہوئے۔ ڈنمارک کی عالمی نمبر تین کیرولین وزنائیکی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پیٹراکیویٹووا کو شکست سے دوچار کیا۔

کیرولین نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں پیٹرا کیویٹووا کامیاب رہیں۔ دفاعی چیمپئن کیرلین وزنائیکی نے فیصلہ کن سیٹ جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔