یوایس اوپن ٹینس میں ماریا شراپووا کی فتوحات کاسلسلہ جاری

Last Updated On 03 September,2018 05:40 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) روسی سٹار ماریا شراپووا یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا اور جرمنی کی اینجلق کربر اپنے میچ نہ جیت سکیں۔

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے میگا ایونٹ میں عالمی سٹارز اِن ایکشن ہیں۔ روس کی ماریا شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، لیٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو ناکام رہیں۔ بیلا روس کی آرینا سبلنکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا کو ہرادیا، جرمنی کی اینجلق کربر کو سلواکیا کی ڈومنیکا نے شکست سے دوچار کیا۔