میر پور: (دنیا نیوز) بھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
میرپور آزاد کشمیر میں عوام کی بڑی تعداد مظاہروں میں شریک ہوئی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
نیلم آزاد کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے بھارت کے جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی۔