لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب ویژن کے مطابق بیوروکریسی کے خدشات کو دور کیا گیا۔