تہران: (دنیا نیوز) ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل کا معاملہ، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کی میتیں زاہدان روانہ کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ ہمارے قونصلر نے مردہ خانے کا دورہ کیا، ہمارے قونصلر نے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا، ہم ایرانی حکام کے تعاون کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔