بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے علاقے میرا خیل میں مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 مویشی ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے پرائیویٹ سیکرٹری کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا تھا، پولیس کی نفری نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔