ملتان :کنٹینر اور ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق

Published On 06 April,2025 11:27 pm

ملتان :(دنیا نیوز) کنٹینر اور ہائی ایس ویگن میں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سہو چوک خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں کنٹینر نے ویگن کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ12 افراد زخمی ہوئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ کنٹینر کے غلط موڑ لینے کی وجہ سے پیش آیا، ویگن باراتیوں کو لیکر ملتان سے خانیوال جا رہی تھی۔