اسلام آباد: ( دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) مقرر کر دیا۔
عدالت عظمیٰ میں وسیم الرحمٰن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لئے ایڈیشنل رجسٹرار(جوڈیشل) تعینات کیا گیا ہے۔
وسیم الرحمٰن پنجاب عدلیہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں، وہ اس تعیناتی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار تھے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق وسیم الرحمٰن خاکوانی کو دیوانی، فوجداری اور فیملی کیسز کا 16 سال کا تجربہ حاصل ہے۔