اپر کرم میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی

Published On 31 January,2025 04:33 pm

کرم: (دنیا نیوز) اپر کرم بوشہرہ میں مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر اسسٹنٹ کمشنر سید منان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔