سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور معطل

Published On 24 January,2025 07:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا، سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سلمان منصور نے ایسوسی ایشن کے عہدے کا رولز کے بر عکس غلط استعمال کیا، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی۔

سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بطور سیکرٹری آئینی درخواست داخل کر رکھی تھی، رولز کے تحت صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی۔

صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے سیکرٹری بار کو آج وضاحت کیلئے طلب کیا گیا تھا، سیکرٹری سلمان منصور وضاحت دینے کے بجائے شریک نہیں ہوئے۔

روف عطا نے کہا کہ سلمان منصور کو رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔