پشاور:(دنیا نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ اور رؤف حسن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے درخواست گزار ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ اور رؤف حسن کی حفاظتی ضمانت منظورکی ۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو 6 فروری تک حفاظتی ضمانت دے دی ، عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزاروں کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔