اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی بینچ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی ترمیم کےخلاف اٹھارہ سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔