عادل بازئی کیس، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Published On 20 January,2025 07:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کا عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیے جانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔

سپریم کورٹ نے سول کورٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بوگس حلف نامہ کے الزام کا کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ سول کورٹ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف جعلی حلف نامے کے الزام سے متعلق کیس جلد نمٹائے، سول کورٹ کا 16 فروری 2024 کے حلف نامے کا فیصلہ حتمی نہیں۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ حلف نامے کی اصلیت کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، حلف نامے کی قانونی حیثیت کا فیصلہ سول کورٹ جلد کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سول کورٹ سول اور فوجداری مقدمات بھی جلد از جلد نمٹائے۔