اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 4 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہو گا ۔
سپریم کورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔