اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ پاکستان کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے، شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں کمی ترقی کی نوید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسیوں کے مؤثر نفاذ نے معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، قانون و انصاف کی مضبوط بنیادیں رکھنے کے لیے معیشت کا استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔