لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینارانٹر چینج تک بند کردی گئی، موٹروے ایم 3 سمندری سے فیض پور تک ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم 5 پر شیرشاہ سے ظاہر پیرتک ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے، سیالکوٹ موٹر وے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے، لاہور میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔