وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Published On 11 December,2024 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔

پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، قائمہ کمیٹی کے سپرد کمیشن سے متعلق اہم اختیارات کابینہ سے لے کر وزیر اعظم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہو گا۔

تاحال کمیشن کے چئیرمین اور اراکین کی تنخواہوں مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق کسی ادارے کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن وفاقی کابینہ کی بجائے وزارت نجکاری کی مشاورت سے اشتہار جاری کرے گا۔