چاہتے ہیں شام دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے: امریکا

Published On 11 December,2024 12:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چاہتے ہیں شام دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام کو پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہئے، شام میں موجود کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار محفوظ یا تلف کیے جائیں۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ شام کے سیاسی عمل کی منتقلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔