بیروت: (دنیا نیوز) شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء کے لیے اقدامات شروع، 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کیلئے واپس لایا جائے گا، لبنان پہنچنے والے پاکستانیوں میں 20 اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔
خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام شام سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔