کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار زخمی

Published On 22 November,2024 10:03 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر بروری چوک کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 1 اہلکار زخمی ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکوارڈ موقع پر موجود ہیں ،دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔