پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور

Published On 07 November,2024 10:51 am

پشاور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں عمر ایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں، درخواست گزار عمر ایوب عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔