لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں سے پریشان ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور عمرے پر جانے والا اللہ کا مہمان ہوتا ہے، دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی تبدیلیاں آ چکی ہیں، ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی حکومت بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہیں، کوئی ایسا ضابطہ بننا چاہیے کہ جو کوئی بھی عمرہ کرنے جائے وہ وہاں بھیک نہ مانگے، ہمارے رویے متشدد ہو چکے ہیں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہمیں انتہا پسندانہ رویے سے باہر آنا ہے، سعودی عرب ایک ملک کے لیے اپنا نظام نہیں بدل سکتا، حاجیوں کی سہولت کے لیے سعودی عرب نے 36 کمپنیاں بنائی ہیں۔
چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ اس سال کا حج گزشتہ سال کی نسبت حجاز کے لیے بہتر ہو گا، جس طرح قافلے حرمین شریفین جا رہے ہیں، انشا اللہ الاقصی بھی جائیں گا پاکستان نہ کمزور ملک ہے اور نہ بے وسائل ملک ہے۔