کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو عدالت نے رہائی دی ہے، میرا نہیں خیال کوئی ڈیل ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام نہیں عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کریں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس کیلئے اجازت لینی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رواداری مارچ پر تشدد کی انکوائری رپورٹ میرے پاس آگئی ہے، قانون کی پاسداری نہ کرنے والے افراد کی بھی پکڑ ہونی چاہئے، پولیس کو ایسی صورتحال میں لاکر کھڑا کیا جاتا ہے کہ وہ کارروائی کرے۔