ایک عہد تمام! چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہو گئے

Published On 25 October,2024 08:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک اور عہد تمام ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوگئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے آخری دن مقدمات کی سماعت نہیں کی  بلکہ آج آخری دن چیمبر ورک کیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی کیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیرئیر پر ایک نظر

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بلوچستان میں ہی حاصل کی جبکہ کراچی گرائمر سکول سےاے اور او لیول کیا۔

قاضی فائزعیسیٰ نے بی اے آنرز ان لا کی ڈگری بھی حاصل کی، انہوں نے1985 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی،1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔

انہوں نے 5 اگست 2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے جبکہ17 ستمبر 2023 کو 29 ویں بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا۔
معروف مقدمات اور فیصلے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کی سزا برقرار رکھے کا فیصلہ بھی سنایا ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جبکہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سربراہی کی۔