اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ آج دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو الوداعی ظہرانے پر تحائف بھی دیئے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرتعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی کل ہوگا، چیف جسٹس فائز عیسیٰ یادگار کا دیگر ججز کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اس سے قبل الوداعی عشائیہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے پیسے سے 20 لاکھ روپے کا ڈنر نہیں لینا چاہتا۔