وزیر اعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

Published On 15 October,2024 07:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آئے تمام ممبر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک تمام ممبر ممالک کے سربرہان اورمندوبین کا شہباز شریف نے خود استقبال کیا، تمام ممبرممالک کے مندوبین نے ان سے باری باری مصافحہ کیا۔

تقریب میں سب سے پہلے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ پہنچے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر نے بھی عشائیہ میں شرکت کی، انہوں نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے مصافہ کیا۔