کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق ہوئی۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر، امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات ہوئی۔
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔