کراچی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 کے 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی ہے۔
حلقہ این اے 231 کے 4 پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 2 جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔
مشتعل افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس پر پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا۔
نقاب پوش افراد نے ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ کر دیا، نامعلوم افراد انتخابی سامان چھین کر اور ووٹوں کے تھیلے کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔