مظفرآباد:(دنیا نیوز) 08 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کو 19 برس بیت گئے جس کے غم آج بھی زندہ ہیں۔
19 سال قبل آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، زلزلہ نے خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی زد میں لے لیا تھا، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں مجموعی طور پر 86 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموں کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی کی مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم ، وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کی۔
صبح 8:52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی، زلزلہ میں سب سے زیادہ سرکاری املاک تباہ ہوئی تھیں۔
قیامت خیز زلزلہ میں آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد، باغ، نیلم ویلی، جہلم ویلی اور راولا کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔