کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے مزید 43 کالجز میں 2025 سے 4 سال کا بیچلرز پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بیچلرز پروگرام شروع کرنے والے 43 کالجز کا 4 جامعات سے الحاق ہو گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ 13 کالجز کا الحاق شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور سے ہو گا، 14 کالجز کا الحاق سندھ یونیورسٹی جامشورو سے ہو گا، 11 کالجز کا الحاق جامعہ کراچی جبکہ 5 کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے ہو گا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری کالجز سے کم فیس میں 4 سال کا بیچلرز پروگرام مکمل کیا جا سکے گا۔