جمعیت علماء اسلام سندھ کےانٹراپارٹی الیکشن جمعرات کو ہوں گے

Published On 25 September,2024 06:52 pm

کراچی:(دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام سندھ کےانٹراپارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

جےیو آئی سندھ کےانٹرا پارٹی انتخابات کل 26 ستمبرکوسکھرمیں ہورہے ہیں جبکہ سمیع الحق سواتی کی زیر صدارت صوبائی جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس صبح 10 بجے جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں ہوگا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی جے یو آئی کے مرکزی چیف الیکشن کمشنر مولاناعطاء الحق کریں گے، مرکزی معاونین انتخابات محمداسلم غوری، مولانا ناصرمحمود سومرو اور صوبائی الیکشن کمشنر مولانا صالح اندھڑ ان کے ہمراہ ہوں گے۔
اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی رہنما سمیع سواتی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سندھ کے جنرل کونسل کے سینکڑوں اراکین صوبہ بھرسےسکھرپہنچنا شروع ہوگئے، جے یو آئی کی صوبائی مجلس عمومی کے سینکڑوں اراکین30 اضلاع کی نمائندگی کریں گے، صوبائی جنرل کونسل کے اراکین اگلے پانچ سال کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل کونسل کے اراکین ممبر شپ کارڈ کی وصولی کے بعد ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے کریں گے، اراکین کونسل کی جانب سے اگلے پانچ سال کیلئے صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب ہوگا۔