اسلام آباد :(دنیا نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں کے وقت موقع پر تعینات ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف سب انسپکٹرز کو طلب کرلیا، تمام تھانوں سے دو سے تین سب انسپکٹرز کو فوری ڈی آئی جی آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹرز کے تھانوں میں تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز لئے جائیں گے، آئی جی اسلام آباد نے سپیکر قومی اسمبلی کو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔