لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 4500 میں سے بقایا ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے AI ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔
فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا، گرفتار ملزمان کی 9 مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی، لاہور پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔