کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی، تمام ججز نے چیف جسٹس کو جوڈیشل افسروں کے اے سی آر ایس لکھنے اور ان پر دستخط کرنے کا اختیار دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے ہدایت کی کہ تمام ججز وقت کی پابندی کریں، سماعت کیلئے زیادہ وقت دیں، جج کم ہیں مقدمات کا بیک لاک کم کرنا ہے، رواں ماہ 2 جج ریٹائر ہو رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ماتحت عدالتوں کی کارکردگی دیکھنے اور نگرانی کے لئے نئی یونٹ پالیسی کی تشکیل آخری مراحل میں ہے، مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن کرنے والے سندھ ہائیکورٹ کے ججز جوڈیشل افسروں کی ماہانہ کارکردگی کو آسانی سے مانیٹر کر سکیں گے۔
چیف جسٹس محمدشفیع صدیقی کو دوران اجلاس تمام ججز نے یقین دلایا کہ وہ میرٹ پر مقدمات کی سماعت اور فیصلوں کے لئے مزید وقت دیں گے۔