اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے شہر اقتدار میں 13اگست کو جلسے اور احتحاج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی، درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول ،ایف نائن پارک یا جی نائن پشاورموڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے، جلسے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔