اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں 2022 میں گاڑی کی ٹکر سے مرنے والے شکیل تنولی کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت کے مقدمے میں خاتون ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
پولیس نے خاتون ڈرائیور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے، جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
8 جون 2022 کو تھانہ کھنہ اسلام آباد کی حدود میں لاہور ہائی کورٹ کی سرکاری پراڈو گاڑی کی ٹکر سے شکیل احمد تنولی اور حسنین علی جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔