اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی توانائی کے حصول میں اپنے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ڈپلومیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں ناکام بنادی ہیں، آج پاکستان عالمی سطح پر اپنا مقام منوا رہا ہے، سال 2017ء کے بعد پاکستان کو تاریخ کا بدترین نقصان پہنچایا گیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف اسلامی دنیا کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے غزہ پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان نے اسرائیل کے خلاف نام لے کر عالمی عدالت میں مقدمات کی آواز اٹھائی۔