کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی اونٹنی کو دیکھنے کیلئے کراچی کے اینیمل شیلٹر ہوم پہنچ گئے، گورنر کو علاج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مجرموں کو سزا دلائی جائے گی، ایسے واقعات پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر اونٹنی کی دیکھ بھال احسن اقدام ہے، اونٹنی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے سب کے دل دہلا دیئے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائمز پر ہم پہلے ہی شرمسار ہیں، گورنر سندھ نے زخمی اونٹنی کا نام کیمی رکھ دیا۔