ایم کیو ایم کے مطالبات منظور: بجٹ میں کراچی کے لئے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان

Published On 12 June,2024 07:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ 25-2024 میں وفاقی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم کو بڑی کامیابی مل گئی۔

ایم کیو ایم کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی تجویز منظور کر لی گئی، ایم کیو ایم نے کراچی کے لئے جامع ترقیاتی پیکیج کا مطالبہ کیا تھا۔

ایم کیوایم کے مطالبے پر سندھ کے دیگر شہروں کے لئے بھی ترقیاتی پیکیج کا وفاقی بجٹ میں اعلان کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ نے سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ اور حیدر آباد کے لئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔