موبائلز فونز، تانبے، کوئلہ، کاغذ، پلاسٹک سکریپ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Published On 12 June,2024 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتی شرح ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی جانب سے بجٹ میں متعدد اشیاء پر سیلز ٹیکس کا سٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائلز فونر کی مختلف کیٹگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا، تانبے، کوئلہ، کاغذ اور پلاسٹک کے سکریپ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پچاس ہزار ڈالر مالیت کی درآمدی گاڑی پر ٹیکس اور ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سٹیل اور کاغذ کی مصنوعات کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔