حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

Published On 06 June,2024 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں، اضافی دستاویزات کے ساتھ سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے۔

حکومت نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ 

عمران خان کے سیل کی تصاویر