ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے

Published On 22 May,2024 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے۔

ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید شاہد حسن کو ڈائریکٹر فیصل آباد زون، محمد عبدالقادر قمر کو ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم چودھری کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ محمد نعمان صدیقی کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔