وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شوگوانگ کے میئر کی ملاقات

Published On 13 May,2024 08:25 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شوگوانگ کے میئر زاؤ تانباؤ نے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی، اسحاق ڈار نے قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، زراعت، آئی ٹی اور کان کنی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر روشنی ڈالی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کی دعوت دی۔

میئر زاؤ تانباؤ نے شوگوانگ اور پاکستان کے درمیان زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔