جماعت اسلامی سے رابطہ: اپوزیشن اتحاد کا وفد آج نعیم الرحمان سے ملاقات کریگا

Published On 03 May,2024 08:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی سے رابطہ کے معاملہ پر اپوزیشن اتحاد کا وفد آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ملاقات منصورہ میں آج دوپہر دو بجے ہو گی، اپوزیشن اتحاد کے وفد میں صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر شامل ہوں گے۔

وفد میں ثناء اللہ بلوچ اور اسد نقوی بھی شامل ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔