پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں، صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کے مطابق میٹرک امتحانات میں صوبہ بھر سے 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لیں گے، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات بھی شامل ہیں۔
صوبے کے 8 تعلیمی بورڈزنے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، صوبے میں 3 ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں، صرف پشاور بورڈ کے زیرانتظام 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبہ امتحانات دیں گے، میٹرک امتحان دینے والوں میں 61 ہزار 879 طالبات بھی شامل ہیں۔
چیرمین پشاور بورڈ کے مطابق صوبے بھر میں میں پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحان لیں گے اور تمام امتحانی پرچے ایک جیسے ہوں گے۔
پروفیسر نصر اللّٰہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔