لاہور: (دنیا نیوز) نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا۔
مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں میں پہنچی، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی، شہریوں نے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ بھی ہے، نماز کے بعد یہاں اپنے عزیز و اقارب کی دعائے مغفرت کیلئے آئے ہیں۔