پی بی 60 کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

Published On 17 March,2024 09:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی بی 50 کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان حکومت کی درخواست پر حلقے کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 28 مارچ کو ہوگی، اس سے قبل 19 مارچ کو پولنگ کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کی نگرانی کا حکم دے دیا، پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔